اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے ایران کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں درج شدہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آئین کے مطابق مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کیا ہے، تمام ایرانی شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں اور وہ سب قوانین کے دائرے میں مساوی ہیں۔
بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹوں میں امریکہ میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کےحقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہےاور ضروری ہے کہ امریکی حکومت دوسرے ممالک کو نصیحت کرنے کے بجائے امریکی مسلمانوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر توجہ دے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کر دینا چاہئے اور انسانی حقوق کی پابندی کا سنجیدگی کے ساتھ مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اس ملک کو اسلامو فوبیا کی ترویج کی روک تھام کے سلسلے میں بھی ٹھوس اقدامات انجام دینے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169